فقہ شافعی سوال نمبر – 0521
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0521
کھانا کھانے کے دوران اگر کسی کو پانی پینا ہو تو اس کا کونسا طریقہ مسنون ہے؟ دیگر حالات میں داہنے ہاتھ سے اور ایک ہاتھ سے مسنون ہے لیکن لوگ عام طور پر کھانے کے دوران پانی پیتے وقت بائیں ہاتھ میں گلاس لے کر دایاں ہاتھ کا سہارا لگا کر پیتے ہیں، پھر اس میں بھی بعض حضرات دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کا سہارا لیتے ہیں، اور بعض ظاہری ہتھیلی کا، ان میں سے کونسا طریقہ شرعا مسنون و مستحب ہے؟
جواب:۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو سیدھے ہاتھ سے کھائے،اور جب پئے تو سیدھے ہاتھ سے پئے. (صحیح مسلم/٢٠٢٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر وقت سیدھا ہاتھ ہی استعمال کرنا مستحب ہے، لیکن اگر کوئی عذر ہو تو بایاں ہاتھ استعمال کر سکتے ہیں، لہذا اگر آدمی دیگر لوگوں کے ساتھ کھارہا ہے، اور سیدھا ہاتھ استعمال کرنے کی وجہ سے لوگوں کو گھن محسوس ہو اور گلاس کے خراب ہونے کا امکان ہو تب بھی سنت عمل کو ترک نہیں کرنا چاہیے –
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:- فيه استحباب الأكل والشرب باليمين وكراهتهما بالشمال… وهذا إذا لم يكن عذر يمنع الأكل والشرب باليمين من مرض أو جراحة أو غير ذلك، فلا كراهة بالشمال. شرح مسلم: ١٣/١٩١-المطبعة المصرية بالأزهر * النجم الوهاج: ٧/٣٩٠
Fiqhe Shafi Question No/0521
If an individual wants to drink water while having meals then what is its sunnah way?
In other situations drinking with right hand and with one hand is sunnah but while having meals usually people drink by lifting the glass in the left hand with support of the right hand and some take the support of the palm of the right hand and some use the back of the hand for support, so which is the sunnah and recommended way among these according to shariah?
Ans; Hazrat Ibn Umar R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; when any one of you eats, let him eat with his right hand and when he drinks, let him drink with his right hand(1)
We get to know from this hadeeth that using right hand only is recommended every time.. But if there is any problem then one can use his left hand too.. Therefore if an individual is having meals with some people and by using the right hand if people feel disgusted and there is a possibility of the glass being dirty even then one must not stop following the sunnah deeds..