فقہ شافعی سوال نمبر – 0522
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0522
بعض لوگوں کی پیروں کی انگلیاں سجدہ میں مکمل طور پر زمین پر لگ نہیں پاتی تو کیا اس حالت میں سجدہ درست ہوگا؟
جواب:۔ صحیح بخاری کی حدیث اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “مجھے سات چیزوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
دونوں گھٹنے، دونوں ہتھیلیاں، دونوں پاوں کی انگلیاں پیشانی….والی حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ سجدہ میں دونوں پاوں کا زمین پر لگنا ضروری ہے. جس کا مکمل طریقہ یہ ہے کہ پیروں کی تمام انگلیوں کا اندرونی حصہ زمین پر لگ جائے، البتہ اگر دونوں پیروں کی تمام انگلیوں کا کچھ حصہ یا کسی ایک انگلی کا بعض حصہ زمین پر لگ جائے تو تب بھی سجدہ درست ہوگا. اگر پورے سجدہ میں پاوں ہوا میں رہے طمانینت کے بقدر بھی زمین پر نہ رکھے تو سجدہ درست نہیں ہوگا.
فالکمال ان یضع …. بطون اصابع رجلیه فان اقتصر علی وضع بعض کل واحد منھا من الاصابع. (بحرالمذھب:۲/١٦٥) (قوله اصابع قدمیه) ولو جزءا من اصبع واحدۃ من کل رجل۔ (بجیرمی:۲/۳۰)
Fiqhe Shafi Question No/0522
Some people cannot touch their foot fingers completely to the floor while prostration(sajdah) then in this situation Do their prostration remains valid?
Ans; There is a narration in hadeeth of Sahih Bukhari that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said;” I have been ordered to perform prostration on seven bones
Both knees Both hands Fingers of Both foot Forehead The jurists(fuqaha) based their opinion by this hadeeth that while prostration both the foots should touch the ground and its complete way is that the inner part of all the fingers should touch the floor.. However, if some part of all the fingers of both the foot or some part of a single finger touches the floor even then the prostration(sajdah) will be valid.. if the foot are tucked up in air through out the prostration and doesn’t touch the floor even for a while then the prostration will not be valid..