فقہ شافعی سوال نمبر – 0529
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0529
اگر کسی کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو کیا اس کی ادائیگی کے لئے طلوع شمس کے بعد بیس منٹ انتظار کرنا کیا ضروری ہیں؟ یا بغیر انتظار کے پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کوئی نماز بھول جائے یا وہ نماز کے وقت سوجائے، تو اس کا کفارہ یہ ہے کی جب اسے یاد آجائے وہ اس نماز کو فورا پڑھ لے ۔
مندرجہ بالا حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے فقہائے شوافع نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ اگر کسی شخص کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو اس نماز کو عین طلوع شمس کے وقت پڑھ بھی پڑھ سکتے ہیں اس کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فمذهبنا: أن النهي عن الصلاة في هذه الأوقات إنما هو عن صلاة لا سبب لها، فأما ما لها سبب فلا كراهة فيها، والمراد بذات السبب التي لها سبب متقدم عليها، فمن ذوات الأسباب: الفائتة فريضة كانت أو نافلة…… (١)مسلم: ٦٨٤ *بخاري: ٥٩٧. (٢)ابوداؤد: ١٢٦٧ *ترمذي: ٤٢٢. (٣)المجموع: ٧٨/٤-مكتبة الإرشاد *البيان: ٣٥٣/٢
Fiqhe Shafi Question No/0529
If anyone misses his fajr prayer then to make up his missed prayer should he wait for 20 minutes after the sunrise? Or can he pray without waiting for it?
Ans; Hazrat Anas R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Whoever misses a prayer out of forgetfulness or sleep then his only expiation is to perform that prayer as soon as he remembers..” Based on the mentioned hadeeth, the shafi jurists(fuqaha) proclaims that if anyone misses his fajr prayer then he can make up his missed prayer even during the sunrise and doesnot have to wait for it…