فقہ شافعی سوال نمبر – 0544
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0544
اس زمانہ میں اکثر لوگ بعض رشتہ داروں سے دور رہتے ہیں تو ان کے ساتھ صلہ رحمی کا کیا طریقہ ہوگا؟ انھیں وقتا فوقتا ملنے جانا ضروری ہے یا ٹیلی فون کے ذریعے خیریت معلوم کرنا کافی ہے شریعی اعتبار سے کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ صلہ رحمی اللہ کی صفت رحمن سے مشتق ہے لھذا اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جو تجھ کو جوڑے گا میں اس کو جوڑوں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اسے توڑ دوں گا۔. (بخاری۵۹۸۸) مذکورہ روایت اور اسکے علاوہ بہت ساری احادیث جو صلہ رحمی کی اہمیت پر ہے اس سے فقھاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ آدمی کو اپنی طاقت کے بقدر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا چاہیے اگر فقیر ہے تو مال کے ذریعے ان کی مدد کرنا چاہیے، اگر نصیحت کی ضرورت ہو تو نصیحت کرے اور اگر اس کے رشتہ دار اس سے دور رہتے ہوں اور انکی زیارت میں مشقت ہوتی ہو تو وقتا فوقتا ان کی زیارت نہ ہو سکتی ہو تو کم ازکم خطوط یا فون کے ذریعے سے خیر خیریت معلوم کرنا کافی ہے۔
وقال ابن أبي جمرة: تكون صلة الرحم بالمال وبالعون على الحاجة ويدفع الضرر ويطاقة الوجه وبالدعاء والمعنى الجامع إيصال ما أمكن من الخير ودفع ما أمكن من الشر بحسب الطاقة. (فتح البارى ١٣/٤٦٩) وصلة الرحم أى:القرابة مأمور بها وهى فعلك مع قريبك مالغد به واصلا غير منافر ومقاطع له وتكون صلتها بالمال وقضاء الحوائج والزيادة والمكاتبة والمراسلة بالسلام ونحوها. اسنى المطالب ٢/٢٣٠
Fiqhe Shafi Question No/0544
In recent years most of the people stay apart from their relatives then what is the best way of maintaining ties of kinship with these people? Is it necessary to meet them often or is it sufficient to speak with them through calls and know their wellbeings ? What is the best method according to the shariah?
Ans; Hazrat Abu Huraira R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; Doubtlessly, Kinship is derived from the word Rahman which is one of the attributes of Allah.. Therefore Allah says; Whoever keeps good ties with it, i will keep good ties with him and whoever cuts it off, i will cut him off.(Sahih bukhari 5988) The hadeeth mentioned above and many other hadeeths give importance to the ties of kinship by which the jurists proclaim that an individual should maintain the tie of kinship with their relatives as much as he can.. If the relatives are poor then he must help them through his wealth, if one needs the advice then he must advice them and if his relatives stays apart and there are difficulties in meeting them or it is not easy to meet them often then communicating them through letters or calls to know their well being will be sufficient..