فقہ شافعی سوال نمبر – 0622
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0622
اگر کسی مرد کا انتقال ہوجائے تو اس کی بیوی کی عدّت کب سے شروع سے ہوتی ہے مرنے کے بعد سے یا تدفین کا عمل مکمل ہونے کے بعد سے شروع ہوگی ؟
جواب:۔ مرنے والے کی عدت کا وقت روح کے قبض ہونے کے فوراً بعد شروع ہوجاتا ہے، تدفین کا اعتبار نہیں ہوگا ۔“وعدة الوفاة من الموت” (منهاج الطالبين 3/38)