فقہ شافعی سوال نمبر – 0623
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0623
برسات کے دنوں میں تیمم کے لئے خشک مٹی دستیاب نہ ہو تو کیا گیلی (تَر) مٹی سے تیمم کرنا درست ہے؟
جواب:۔ برسات کے موسم میں تیمم کے لیے خشک مٹی نہ ہو تو گیلی مٹی سے تیمم کرنا درست نہیں، لہذا خشک مٹی حاصل کرنے یا تر مٹی کو خشک کرکے اس سے تیمم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
فقال الشافعي رحمة الله عليه: وإذا كان التراب مبلولا لم يتيمم به. (كتاب الأم:2/107) فإن تيمم بطين رطب أو بتراب ندي لايعلق غباره لم يجز. (المهذب:1/119)