فقہ شافعی سوال نمبر – 0097
سوال نمبر / 0097
بیت الخلاء میں بیٹھ کر باتیں کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:حضرت ابوسعید خذری رض سے روایت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایادوشخص ایک دوسرے کے سامنے ستر کھول کراورباتیں کرتے ہوے قضاء حاجت نہ کریں ،اس لئے کہ اللہ تعالی اس برے عمل پرغضبناک ہوتے ہیں (سنن ابی داود:15)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے کھلی جگہ میں بغیر کسی آڑ کے قضاء حاجت کرنااوراس دوران باتیں کرنے کی کراہت وممانعت نقل کی ہے،لہذا بیت الخلاء میں باتیں کرنا مکروہ ہے،اوراس سے احتیاط ضروری ہے، البتہ اشد ضرورت ہو تو بات کرنے کی گنجائش ہے- (مغنی المحتاج78/1)
قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
ولايتكلم حال قضاء الحاجة بذكر او غيره…اي يكره له ذلك إلا لضرورة (١)
_____________
(١) المغني المحتاج (٧٣/١)