فقہ شافعی سوال نمبر – 0158
سوال نمبر/ 0158
کهانا کهانے والے کو سلام کرنا اور اس کا جواب دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب : کهانا کهانے والے شخص کے منہ میں اگرلقمہ نہیں ہے تواسے سلام کرنا مسنون ہے اور اس کے لئے جواب دینا بہی واجب ہے لیکن اگر لقمہ منہ میں ہوتو اس کو سلام نہیں کرناچاہیے.اس لئے کہ اس صورت میں اس کے لیے جواب دینادشوار ہوجاے گا. لہذا اس صورت میں سلام کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے. (المجموع 4 / 609)