فقہ شافعی سوال نمبر – 0174
سوال:نمبر/ 0174
اگر کسی شخص کی رات میں یہ نیت تھی کہ صبح اٹھ کر روزہ رکھوں گا لیکن اس کی آنکھ صبح صادق کے بعد کھلی تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر کسی شخص کی رات میں یہ نیت تھی کہ صبح اٹھ کر روزہ رکھوں گا لیکن وہ صبح صادق (ختم سحری) کے بعد بیدار ہوا تو وہ بغیر کچھ کھائے پیئے سورج غروب (مغرب کی آذان ) تک روزہ کی حالت میں رہے تو اس کا روزہ صحیح ہوگا ،
قال الإمام النووی رحمه الله:
لو نوي ونام ثم انتبه قبل الفجر لم تبطل نيته ولا يلزم تجديدها ولو استمر نومه الي الفجر لم يضره وصح صومه ” (١)
(المجموع 295/6)
بہتر یہ ہے کہ رمضان میں رات میں سوتے وقت روزانہ نیت کرکے سو جائے تاکہ کبھی ایسا موقع آجائے تو روزہ فوت نہ ہوسکے ۔