فقہ شافعی سوال نمبر – 0711
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0711
کیا عورت کا عورت سے مصافحہ کرنا سنت ہے؟
جواب:۔ جامع الترمذي کی روایت نمبر2727 سے صاف طور پر یہ مسئلہ معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح مرد کا مرد سے ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا سنت ہے اسی طرح عورت کا عورت سے ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا بھی سنت ہے۔
علامه خطيب شربيني رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَتُسَنُّ مُصَافَحَةُ الرَّجُلَيْنِ وَالْمَرْأَتَيْنِ لِخَبَرِ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ يَتَصَافَحَانِ إلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَتَفَرَّقَا» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَغَيْرُهُ۔ (مغني المحتاج :4/ 218) (حاشية البجيرمي علي الخطيب 3/ 385)(تحقة المحتاج مع حاشيتيه :7/ 208) (حاشية الجمل :4/ 126) (الفقه الاسلامي وادلته: 4/ 2660)