فقہ شافعی سوال نمبر – 0713
فقہ شافعی سوال نمبر / 0713
کیا لوکی کھانا سنت عمل ہے؟
جواب:۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سبزیوں میں لوکی بہت پسند فرماتے تھے۔ اور لوکی اگر نبی کی پسندیدہ چیز سمجھ کر اسی نیت سے کھانا سنت عمل شمار ہوگا. جس کا ذکر صحیح بخاری میں بھی ملتا ہے اور بغیر نیت کے یوں ہی کھانے سے سنت کا اجر و ثواب حاصل نہیں ہوگا ۔ (صحیح البخاری:2092) وھبة زھیلی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: مندوب زائد: کالامور العادیة التی فعلھا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم بحسب العادۃ کالاقتداء باکل الرسول وشربه واتباعه فی مشیه ونومه ولبسه ونحو ذلك ویسمی ھذا القسم سنة زائدۃ وادبا وفضیلة لان ھذہ الامور لیست تشریعا. (الوجيز في أصول الفقه١٣٠) حافظ ابن حجر رحمة الله عليه فرماتے ہیں۔فقال كان الطعام مشتملا على مرق ودباء وقديد فكان يأكل مما يعجبه وهو الدباء ويترك ما لا يعجبه وهو القديد۔ (فتح الباري :٥٢٤/٩)