فقہ شافعی سوال نمبر – 0737
فقہ شافعی سوال نمبر / 0737
اگر کوئی شخص کسی دوسری جگہ عید منا کر انڈیا آیا تو کیا اب یہاں بھی عید منائے گا اور عید کی نماز پڑھے گا؟
جواب:۔ جس طرح فرض نمازوں کا اعادہ سنت ہے اسی طرح جن نمازوں میں جماعت سنت ہے ان نمازوں کا اعادہ بھی سنت ہے۔ لہذا عید کی نماز کا اعادہ بھی سنت ہے۔ تو جو شخص دبئی سے عید منا کر انڈیا آئے تو اس کے لیے دوبارہ عید کی نماز ادا کرنا مستحب ہوگا ۔
علامہ خطیب شربینی فرماتے ہیں وَالنَّافِلَةُ الَّتِي لَا تُسَنُّ الْجَمَاعَةُ فِيهَا. أَمَّا مَا تُسَنُّ فِيهَا فَالْقِيَاسُ كَمَا فِي الْمُهِمَّاتِ أَنَّهَا كَالْفَرْضِ فِي سَنِّ الْإِعَادَةِ، وَأَمَّا صَلَاةُ الْجُمُعَةِ فَلَا تُعَادُ لِأَنَّهَا لَا تُقَامُ مَرَّةً بَعْدَ أُخْرَى فَإِنْ فُرِضَ الْجَوَازُ لِعُسْرِ الِاجْتِمَاعِ فَالْقِيَاسُ كَمَا فِي الْمُهِمَّاتِ أَنَّهَا كَغَيْرِهَا، وَكَذَا لَوْ صَلَّى بِمَكَانٍ ثُمَّ سَافَرَ إلَى مَكَانٍ آخَرَ فَوَجَدَهُمْ يُصَلُّونَهَا كَانَ الْحُكْمُ كَذَلِكَ، (١) ِ أَنَّ مَا تُسَنُّ فِيهِ الْجَمَاعَةُ مِنْهَا كَالْفَرْضِ فِي سَنّ الْإِعَادَةِ (٢) بخلاف ما تسن فيه الجماعة من النوافل فإنه تسن إعادته كالفرض (٣) 1۔مغنى المحتاج ١/٤٧٢ 2۔ اسنی المطالب ١/٢١٣ 3۔المنهاج القويم ١/١٤٨