فقہ شافعی سوال نمبر – 0248
سوال نمبر/ 0248
اگر کوئ شخص میت کی طرف سے بطور ثواب کوئی چیزیارقم مسجد کو دے رہا ہے تو مسجد کے لئے اسےاستعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب انسان مرجاتا ہے تو اسکے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں سوائے تین اعمال کے .صدقہ جاریہ یا ایسا علم جس کے ذریعہ سے لوگ فائدہ اٹھائے یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرے (مسلم 1631)
فقہاء کرام نے مذکورہ حدیث سے استدلال کیا ہے کہ میت کی طرف سے صدقہ جاریہ کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب میت کو مل جاتا ہے،مثلامیت کی طرف سے وقف کرنا،کنواں بنانا یا مسجد بنانا جائز ہے،لہذامیت کی طرف سے ثواب کی نیت سےدی ہوئی رقم کومسجدکے کسی کام میں خرچ کرنادرست ہے- (مغني المحتاج 4/110)