فقہ شافعی سوال نمبر – 0300
سوال.نمبر/ 0300
عورت کے لیے اپنے پیر میں سونے کی چین پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابوموسی اشعری رض سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے میری امت کی عورتوں کے لیے سونا اورریشم حلال کردیا ہےاورمردوں پرحرام کیا ہے (نسائی :5151)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے سونے چاندی کے مختلف قسم کے زیورات پہننے کی اجازت ہے لہذا عورت کے لیے سونے کا ہار ،کنگن نیز پازیب (سونے کی چین )کاپیرمیں پہننااوران جیسی اشیاء کا استعمال جایز ہے.البتہ زیورات کے استعمال میں اسراف سے احتیاط کرنا ضروری ہے.اور عرف میں جتنی مقدارکے زیورات استعمال ہوتے ہیں اسی طرح کے زیورات استعمال کرنا چاہیے.