فقہ شافعی سوال نمبر – 0304
سوال نمبر/ 0304
عورت کے لیے سجدہ کی حالت میں اپنے ہاتھ کس طرح رکھناچاہیے؟
جواب: حضرت انس رض سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم میں سے کویی سجدہ میں اپنے ہاتھ کتے کے ہاتھ بچھانے کی طرح نہ بچھاے (بخاری:822)
اس حدیث کی روشنی میں مرداورعورت کے لیے اپنے ہاتھ سجدہ میں زمین سے اٹھاے رکھنا سنت ہے .اس لئے سجدہ کے دوران اپنے ہاتھ زمین پربچھانے سے احتیاط کرنا چاہیے تاکہ سنت کے خلاف ورزی نہ ہوسکے.