فقہ شافعی سوال نمبر – 0761
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0761
اگر کوئی مرد احرام باندھتے وقت بنیان نکالنا بھول جائے پھر کچھ دیر بعد یاد آجائے اور نکال دے تو کیا اس صورت میں کیا فدیہ لازم ہوگا؟
احرام کی حالت میں اگر کوئی شخص بنیان نکالنا بھول گیا ہو تو ایسے شخص پر بھول کی وجہ سے کوئی فدیہ لازم نہیں ہوگا اس لیے کہ نسیان یعنی بھول معاف ہے۔ البتہ یاد آنے پر نکالنا ضروری ہے ۔
وان لبس او تطيب او دهن راسه او لحيته ناسيا او جاهلا بالتحريم فلا فدية عليه۔ (البیان ۱۸۷/٤) (سنن ابن ماجہ :٢٩٢/٢٠٤٣ )