فقہ شافعی سوال نمبر – 0766
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0766
اگر کوئی شخص السلام علیکم کے علاوہ صرف سلام مسنون یا سلام و تسلیم جیسے الفاظ کے ذریعہ کسی کو سلام کرے تو کیا اس طرح سلام کرنا درست ہے اور اس طرح سلام کرنے والے کو جواب دینا ضروری ہے ؟
سلام کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آدمی پورا پورا سلام یعنی السلام علیکم ورحمة الله وبركاته اور اس کے جواب میں وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته کہے ہاں اگر کوئی شخص سلام مسنون یا سلام تسلیم اس جیسے الفاظ کے ذریعہ سلام کرے تو اس طرح سلام کرسکتا ہے اور مخاطب کو اس کا جواب دینا بھی واجب ہوگا اس لیے کہ یہ الفاظ عجمی زبان میں سلام کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
قلت: الصواب صحة سلامة بالعجمية إن كان المخاطب يفهمها ، سواء قدر على العربية أم لا ، ويجب الرد ، لأنه يسمى تحية وسلاماً۔ (روضة الطالبين.كتاب السير :١٨٧/٤)