فقہ شافعی سوال نمبر – 0771
فقہ شافعی سوال نمبر / 0771
نماز جنازہ دو مرتبہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز اگر کوئی ایک بار جنازے کی نماز پڑھائے تو دوسری مرتبہ بھی امامت کرے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
دو مرتبہ نماز جنازہ پڑھنا مندوب نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی دوسری مرتبہ نماز جنازہ کی امامت کرے تو مقتدیوں کی نماز ہوجائے گی۔ البتہ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ نماز نہ پڑھائے۔
فاراد من صلى اولاً ان يصلى ثانيا مع الطائفة الثانية ففيه اربعة اوجه: اصحها: باتفاق الاصحاب لا يستحب له الإعادة بل المستحب تركها. (المجموع:٦/٢٤٠). (ايضا وهذه لا يتنفل بها) بمعنى انه لا يعيدها مرة ثانية لعدم ورود ذلك شرعا بخلاف الفرائض فانها تعاد ان وقعت الاولى نفلاً. (حاشية الجمل:٣/١٩٦)