فقہ شافعی سوال نمبر – 0779
سوال نمبر / 0779
اگر جماعت کی صف میں دو آدمیوں کے درمیان کچھ جگہ خالی ہو تو کیا نماز کی حالت میں قریب والے نماز کو کھینچ کر جگہ کو پُر کرسکتے ہیں یا نہیں؟
*نماز میں جماعت کی صف میں اگر ایک آدمی یا اس سے کم کی جگہ خالی ہو یا بعد میں آنے والا شخص صف میں ہٹ کر کھڑا ہوجائے تو قریب والے نماز ی کو نماز ہی کی حالت میں کھینچ کر صف سے جوڑنا جائز ہے۔ *قال البجيرمي رحمة الله عليه: ويؤخذ من انه لو فعل احد احد من المقتدين خلاف السنه استحب للامام ارشاده اليها بيده او غيرها من واثق منه بالامتثال ولا يبعد ان يكون الماموم في ذلك مثله في الارشاد المذكور۔ (بيجيرمي على الخطيب ١٣٥/٢) (صحيح البخاري:١٣٧)