فقہ شافعی سوال نمبر – 0337
سوال نمبر/ 0337
کسی کافرکی موت پراناللہ کہنے کا کیاحکم ہے؟
جواب: اللہ تعالی کاارشاد ہےالذین اذااصابتھم مصیبۃ قالوا اناللہ واناالیہ راجعون (البقرہ:156)
کہ مسلمانو ں کوتکلیف لاحق ہوتی ہے تووہ اناللہ پڑھتے ہیں.نیزحضرت ام سلمہ رض فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کوجب کوئی تکلیف لاحق ہوتی ہے تووہی کہتا ہے جس کاحکم اللہ نے دیا ہے یعنی اناللہ کہتا ہے (مسلم:2126)
مذکورہ دلائل سے یہ بات واضح ہے کہ اناللہ کسی مسلمان کوتکلیف پہنچنے پرپڑھنا مشروع ہے،چوں کہ کافرکی موت کسی مسلمان کے لئے تکلیف کاسبب نہیں ہے،اس لئے جمہور علماء نے کافرکی موت پراناللہ پڑھنا کاتذکرہ نہیں کیا ہے. البتہ کافرکی موت پرہمدردی اوربھائی چارگی کااظہار کرنانیزاس سے عبرت حاصل کرناجائز ہے،اس لئے کہ حدیث پاک میں موت کوڈرانے والی چیز قرار دیا ہے (مسلم:960)
اور حضرت جابررض فرماتے ہیں کہ ایک یہودی کے جنازہ کے گذرتے وقت کھڑے ہوگیے توآپ سے کہا گیا کہ یہ یہودی کاجنازہ ہے توآپ نے فرمایا کہ کیا یہ انسان نہیں ہے.(بخاری:1312)
ان دلائل کی روشنی میں کافرکی موت کو باعث عبرت سمجھنااوربھائی چارگی کاثبوت پیش کرنا درست ہے..