فقہ شافعی سوال نمبر – 0788
فقہ شافعی سوال نمبر / 0788
اگر کوئی شخص کسی کو تجارت کے یہ شرط لگا کر بطور قرض روپیہ دے اور یہ کہے کہ میں ایک لاکھ روپیہ دیتا ہوں تم مجھے ہر ماہ متعین رقم (تین/چار ہزار) دوگے چاہیے نفع ہو یا نقصان اور میرا ایک لاکھ روپیہ پورا کا پورا واپس بھی کرنا ہوگا شریعت کی روشنی میں اس طرح کرنے کا کیا حکم ہے؟
قرض دے کر فائدہ اٹھانا سود میں داخل ہے صورت مسئلہ میں ایک لاکھ روپے دے کر یہ شرط لگانا (کہ ہر مہینے تین ہزار روپیہ دینا اور ایک لاکھ روپیہ بھی لوٹانا) جائز نہیں ہے۔ اور یہ سود ہے اور سود شریعت میں حرام ہے۔
ﻓﺈﻥ ﺃﻗﺮﺽ ﺷﻴﺌﺎ ﺑﺸﺮﻁ ﺃﻥ ﻳﺮﺩ ﻋﻠﻴﻪ ﺃﻛﺜﺮ ﻣﻨﻪ…. ﻧﻈﺮﺕ: ﻓﺈﻥ ﻛﺎﻥ ﺫﻟﻚ ﻣﻦ ﺃﻣﻮاﻝ اﻟﺮﺑﺎ، ﺑﺄﻥ ﺃﻗﺮﺿﻪ ﺩﺭﻫﻤﺎ، ﺑﺸﺮﻁ ﺃﻥ ﻳﺮﺩ ﻋﻠﻴﻪ ﺩﺭﻫﻤﻴﻦ، ﺃﻭ ﺃﻗﺮﺿﻪ ﺫﻫﺐ ﻃﻌﺎﻡ ﺑﺸﺮﻁ ﺃﻥ ﻳﺮﺩ ﻋﻠﻴﻪ ﺫﻫﺒﻲ ﻃﻌﺎﻡ.. ﻟﻢ ﻳﺠﺰ؛ ﻟﻤﺎ ﺭﻭﻱ: ﺃﻥ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻗﺎﻝ: «ﻛﻞ ﻗﺮﺽ ﺟﺮ ﻣﻨﻔﻌﺔ….ﻓﻬﻮ ﺣﺮاﻡ. (البيان/٤٢٤/٥)