فقہ شافعی سوال نمبر – 0488
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0488
اگر کوئی مسافر پردیس سے اپنے شہر میں داخل ہوجائے تو اس وقت کوئی خاص دعا پڑھنے کا کیا حکم ہے اور وہ دعا کونسی ہے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی سفر سے واپس آتے اور شہر میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتےاللهم بارك لنا فيها اور اسکے بعد تین مرتبہ یہ دعا بھی پڑھے فرمایا (اللهم ارزقنا جناها وحببنا الى اهلها وحبب صالحي اهلها الينا) فقہائے کرام نے اس دعا کو سفر سے واپسی پر پڑھنے کو مستحب لکھا ہے
قال الإمام النووي رحمة الله عليه: ما يقوله إذا راى قرية يريد دخولها او لا يريده ….اللهم ارزقنا حياها، واعذنا من وباها، وحببنا الى اهلها، وحبب صالحي اهلها الينا۔ (كتاب الأذكار:١٣٧/١٠)