فقہ شافعی سوال نمبر – 0504
فقہ شافعی سوال نمبر/504
میت کی تدفین کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟
میت کی تدفین کے بعد کچھ دیر قبر کے پاس کھڑے ہو کر میت کے حق میں مغفرت اور ثابت قدمی کی دعا کرنا مستحب ہے
علامہ دمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ويُسَنُّ أن يَقِفَ جَماعَةٌ بَعدَ دَفنِهِ عِندَ قَبرِهِ ساعَةً يَسألوُن لَهُ التَّثبِيتَ (النجم الوهاج في شرح المنهاج:٣/١٢٠)
علامہ بدر الدین ابنِ قاضی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ويُسَنُّ أنْ تَقِفَ جَماعَةٌ بَعْدَ دَفْنِهِ عِنْدَ قَبْرِهِ ساعَةً يَسْألُونَ لَهُ التَّثْبِيتَ (بداية المحتاج في شرح المنهاج :١/٤٧٦)
(سنن أبي داود :٣/٢١٥)
*مغني المحتاج :٢/٦٠
*حاشية البجيرمي على الخطيب : ٢/٣١٠