فقہ شافعی سوال نمبر – 0485
فقہ شافعی سوال نمبر / 0485
اگر کوئی شخص چار رکعت (فرض یا سنت) نماز کی نیت کرکے رکعت باندھے اور دو رکعت پر سلام پھیرے پھر فورا کھڑے ہوکر دو رکعت پڑھے چار رکعت مکمل کرلے اور آخر میں سجدہ سھو بھی کرے تو ایسی صورت میں نماز درست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
فرض یا سنت نماز کی نیت سے چار رکعت پڑھنے والا دو رکعت پر سلام پھیرے اس کے بعد کھڑے ہوکر بقیہ دو رکعت پڑھ کر چار رکعت مکمل کرکے آخر میں سجدے سھو کرے تو ایسی صورت میں نماز صحیح اور درست ہوگی دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں*۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں *ﻭﻟﻮ ﻧﻮﻯ ﺃﺭﺑﻌﺎ ﺛﻢ ﻧﻮﻯ اﻻﻗﺘﺼﺎﺭ ﻋﻠﻰ ﺭﻛﻌﺘﻴﻦ ﺟﺎﺯ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﻨﻬﻤﺎ ﻓﻠﻮ ﺳﻠﻢ ﻗﺒﻞ ﺗﻐﻴﻴﺮ اﻟﻨﻴﺔ ﻋﻤﺪا ﺑﻄﻠﺖ ﺻﻼﺗﻪ ﻭﺇﻥ ﺳﻠﻢ ﺳﻬﻮا ﺃﺗﻢ ﺃﺭﺑﻌﺎ ﻭﺳﺠﺪ ﻟﻠﺴﻬﻮ۔* (المجموع: ٥٠/٤)