فقہ شافعی سوال نمبر – 0827
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0827
قبرستان کے علاوہ دوسرے جگہوں یا گھر کے کسی حصہ میں میت کو دفن کرنے کا کیا مسئلہ ہے؟
*اصل تو یہ ہے کہ میت کو قبرستان میں دفن کرنا ہے اور یہی مستحب ہے۔ لیکن فساد یا کرفیو یا کسی اور عذر کی وجہ سے میت کو قبرستان تک لے جانے میں جان کا خطرہ ہو یا کرفیو کی بناء پر قبرستان تک میت کو لے جانا دشوار ہو تو میت کو گھر کے خالی جگہ میں دفن کرنا بھی جائز ہے *
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: والدفن في المقبرة افضل… ويجوز الدفن في البيت…. (المجموع:۲۸۰/۳)