فقہ شافعی سوال نمبر – 0365
سوال نمبر/ 0365
جس شخص کوپیشاب کے قطرے وقتافوقتاگرتے رہتے ہوں۔ ایساشخص احرام کی حالت میں انڈرویریالنگوٹ پہن سکتاہے یانہیں؟
جواب: اگرکسی شخص کو پیشاب کے قطروں کے نکلنے کامرض ہوتواس کے لیے حالت احرام میں پیشاب کے قطروں کوروکنے کے لئے کسی ایسی چیزکے استعمال کی گنجائش ہے جس سے اس کے پیشاب کے قطرے اس کے جسم اوراحرام کونہ لگ سکے،لہذااگر معمولی کپڑاباندھنے سے رک سکتے ہیں توپھراس سے بڑھ کرلنگوٹ یا کوئی اورچیزاستعمال نہیں کرسکتے،اس لئے کہ اصل پیشاب کے قطروں سے احرام اوربدن کوبچاناہے،اس اعتبار سے جس چیزسے یہ مقصدحاصل ہوسکتاہے اس کوچھوڑکرکسی اورچیزکےاستعمال کی گنجائش نہیں ہوگی.
اوربقدرضرورت کسی کپڑے یالنگوٹ کواستعمال کرنے کی صورت میں نہ اس پرفدیہ واجب ہوگااورنہ وہ فعل حرام کامرتکب ہوگا.
يباح للحاجة ولا حرمة فيه ولا فدية، وهو لبس السراويل؛ لفقد الإزار والخف المقطوع لفقد النعل، وعقد خرقة على ذكر سلس لم يستمسك بغير ذلك(١)
_____________(١)شرح المقدمة الحضرمية (٦٦٧/١)
*اعانة الطالبين (٢٠٥/٢)