فقہ شافعی سوال نمبر – 0867
فقہ شافعی سوال نمبر / 0867
اگر کسی جانور کو پیدائشی طور پر خصتین نہ ہوں یا خصی کیا گیا ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
خصی کیے ہوئے جانور کی قربانی درست ہے۔ اگر کوئی جانور پیدائشی طور پر خصی کیا ہوا ہو یا اسے بعد میں خصی کیا گیا ہو تو دونوں صورتوں میں اس جانور کی قربانی درست ہوگی۔ اگر جانور کی خصی کرنا عیب ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے جانور کی قربانی کرنے کو منع فرماتے۔
علامہ ماوردی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻓﻼ ﻳﺠﺰﺉ ﻣﻨﻬﺎ ﺇﻻ اﻟﺴﻠﻴﻢ ﻣﻦ ﻋﻴﻮﺏ اﻟﻀﺤﺎﻳﺎ ﻭﻳﺠﺰ اﻟﺨﺼﻲ ﻓﻴﻬﺎ ﻹﺟﺰاﺋﻪ ﻓﻲ اﻟﻀﺤﺎﻳﺎ۔
(الحاوی الکبیر:٤٨٦/١٥)