فقہ شافعی سوال نمبر – 0872
فقہ شافعی سوال نمبر / 0872
*وضو کی حالت گوبر سے بنی ہوئی سوکھی زمین پر تَر پاؤں سے داخل ہوجائے تو اس صورت میں وضو کا کیا مسئلہ ہے؟*
*نجاست کا بدن یا کپڑے پر لگنا نواقض وضو میں شامل نہیں ہے البتہ اس لگی ہوئی نجاست کو بدن یا کپڑے سے دور کرنا ضروری ہے مذکورہ صورت میں گوبر سے بنی ہوئی سوکھی زمین پر گِلے پاؤں لے جانے سے یا اسی طرح کسی گیلی نجاست پر پاؤں گرنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا البتہ نجاست کا پاؤں سے دور کرنا اور صرف پانی سے نجاست کی جگہ کو دھونا کافی ہے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں*
*علامہ ماوردی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻣﻦ ﻣﺲ ﻛﻠﺒﺎ ﺃﻭ ﺧﻨﺰﻳﺮا ﻟﻢ ﻳﺘﻮﺿﺄ ﻭﻟﻮ ﻣﺲ ﺑﻮﻻ ﺃﻭ ﻋﺬﺭﺓ ﻟﻢ ﻳﺘﻮﺿﺄ۔* (الحاوی الکبیر:٣٧٧/١) *علامہ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وإن كانت [عيينة] كالدم والروث يحثها، ويقرضها، ثم يدلكها بالماء؛ فتطهر۔* (التهذيب:١٩٣/١)