فقہ شافعی سوال نمبر – 0950
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0950
کچھ لوگ قرآن مجید کی تلاوت کے بعد مصحف کا بوسہ لیتے ہیں کیا قرآن مجید کا بوسہ لینا درست ہے؟
قرآن کریم کی تعظیم کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت ختم کرنے کے بعد قرآن مجید کو تعظیما بوسہ لینا مستحب ہے۔
علامہ سلیمان رحمة الله عليه فرماتے ہیں: سن تقبيل المصحف. (حاشيه الجمل: ١٠٧/٤)
علامہ شروانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: على جواز تقبيل المصحف. (حواشي الشروانى: ١٥٥/١)