فقہ شافعی سوال نمبر – 0961
فقہ شافعی سوال نمبر / 0961
اگر کوئی شخص کسی متعین چیز کی نذر مانے تو کیا نذر پوری ہونے پر اس سےبہتر چیز دے سکتا ہے مثلا بکرے کی نذر مانے اور اونٹ دے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟
نذر ماننے والے پر وہی چیز واجب ہوتی ہے جس کی اس نے نذر مانی ہے نذر میں جس چیز کو متعین کیا ہے اس سے ہٹ کر کوئی دوسری بہتر اور قیمتی چیز دینے کی اجازت نہیں ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اذا نذر ان یھدی شیئا معینا من ثوب او طعام او دراھم او عبید او دار او شجر او غیر ذلك لزمه ماسماہ ولا یجوز العدول عنه ولا إبداله (المجموع:8/359)
شیخ ابن حجر ہیتمی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ویجب صرفه لحر مسکین مالم یعین شخصا او اھل بلد والا تعین الصرف .. (فتح الجواد:3/490)
من نذر معینا من عین او جنس مباح لزمه الوفاء بما سماہ فی النذر. (فتاوی اللجنة الدائمة:23/319)