فقہ شافعی سوال نمبر – 0968
فقہ شافعی سوال نمبر / 0968
پانی کی ٹنکی یا جمع شدہ پانی میں اگر خود بخود کیڑے پیدا ہوجائے تو اس پانی کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟
پانی کی ٹنکی یا جمع شدہ پانی میں کیڑے اگر خود بخود پیدا ہوجائے اور کیڑے زندہ ہوں یا مردہ تو وہ پانی پاک ہے اور اس پانی کا استعمال کرنا جائز ہے۔ کیوں کہ پانی میں از خود کیڑے پیدا ہونےکی وجہ سے پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
أما الدود المتولد فی الأطعمة و الماء کدود التین والتفاح والباقلاء والجبن والخل وغیرھا فلا ینجس مامات فیہ بلاخلاف ھکذا صرح به الاصحاب فی کل الطرق۔ المجموع شرح المھذب ۲/ ۸۲ / روضتہ الطالبین:ج۱/ ۲٤١۔ ۲٤٢ / البیان فی فقہ الامام الشافعی: ج۱/ ۱۲۳ / عمدۃ المحتاج الی شرح المنھاج :ج۱/ ۳٦٣ / العزیز شرح الوجیز المعروف بالشرح الکبیر:ج۱/ ۳۲