فقہ شافعی سوال نمبر – 0970
فقہ شافعی سوال نمبر / 0970
مغرب کے وقت چھوٹے بچوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کرنے کا کیا حکم ہے؟
مغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد سے لیکر عشاء کی نماز تک چھوٹے بچوں کو گھر سے باہر نکلنے نہ دینا مستحب ہے اس لیے کہ اس وقت شیاطین کی طرف سے بچوں کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
شیخ سید علوی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: یستحب ان یکف الصبیان اول ساعة من اللیل (ترشیح المستفدین:208)
امام مناوی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فکفوا صبیانکم امنعوا من الخروج من البیوت ندبا۔ (التیسیر بشرح جامع الصغیر:1/123)