فقہ شافعی سوال نمبر – 0996
فقہ شافعی سوال نمبر / 0996
*اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن نماز سے پہلے غسل لینے کا موقع نہ ملے تو کیا ایسا شخص نماز جمعہ کے بعد غسل کرنے سے جمعہ کا سنت غسل ادا ہوگا یا نہیں؟*
*اگر کسی شخص کو جمعہ کی نماز سے پہلے غسل کرنے کا موقع نہ ملے اور وہ جمعہ کی نماز کے بعد غسل کرے تو جمعہ کا سنت غسل حاصل نہیں ہوگا۔ اس لیے کہ جمعہ کا غسل نماز جمعہ کے لیے ہے نہ کہ جمعہ کے دن کے لیے۔*
*علامہ ترمسي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (يسن الغسل لحاضرها) أي: مريد حضورها وإن لم تجب عليه؛لأن الغسل للصلاة لا لليوم۔* (حاشية الترمسي:٤/ ٢٩۱) مغني المحتاج:١/ ٤٩٦ بداية المحتاج:١/ ٣٨٧ الدیباج شرح المنهاج:١/ ٤٠٤