فقہ شافعی سوال نمبر – 1058
فقہ شافعی سوال نمبر / 1058
اگر کوئی شخص فرض یا سنت روزہ جان بوجھ کے بنا سحری کے رکھتا ہے تو کیا اس کا روزہ درست ہوگا یا ثواب میں کسی طرح کی کوئی کمی ہوگی؟
سحری کھانا ایک سنت عمل ہے اگر کوئی شخص بغیر سحری کے روزہ رکھے تو روزہ درست ہوجائے گا خواہ فرض روزہ ہو یا سنت البتہ سحری کی برکت اور اجر و ثواب سے محروم ہوگا
فَأمّا السُّحُورُ فَسُنَّةٌ. (الحاوي الكبير: ٣/٤٤٤)
يستحب للصائم أن يتسحر.
(البيان في مذهب الإمام الشافعي: ٣/٥٣٨)
كفاية النبيه في شرح التنبيه: ٦/٣٦٨
مغني المحتاج: ٢/١٦