فقہ شافعی سوال نمبر – 1062
فقہ شافعی سوال نمبر / 1062
تراویح کی نماز میں امام کے لیے مقتدیوں کو سورہ فاتحہ پڑھنے کے لیے وقت دینا ضروری ہے یا نہیں؟
امام کے لیے مقتدی کو سورہ فاتحہ پڑھنے کے لیے وقت دینا مستحب ہے تاکہ مقتدی مکمل سورہ فاتحہ پڑھ سکے چاہے فرض نماز ہو یا نفل اور مقتدی کے لیے تراویح کی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا فرض ہے اگر امام سورہ فاتحہ پڑھنے کے لیے وقت نہ دیتا ہو تو امام کے پیچھے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے۔
قال الأمام الدمياطی رحمة الله عليه : فلو ظن أو علم أنه لا يمكنه قراءة الفاتحة بعد تأمينه مع إمامه سن له أن يقرأها معه (اعانة الطالبين :١٧٧/١)
*تحفة المحتاج مع حاشية الشروانى والعبادي :٣٥٤/٢
*شرح المقدمة الحضرمية ٣٥٢/١