فقہ شافعی سوال نمبر – 1149
فقہ شافعی سوال نمبر / 1149
ناک کے بالوں کا کیا حکم ہے؟
ناک کے بال سانس لینے والی ہوا کو فلٹر کرتے ہیں اور ہوا میں پھیلنے والے جراثیم وغیرہ سےحفاظت کرتے ہیں، یہ بال اگر زیادہ بڑھ جائیں اور اس سے خارش ہو تو ان بالوں کو کاٹنا مستحب ہے، البتہ ان بالوں کو اکھاڑنا مکروہ ہے
علامہ دمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وكَرِهَ المُحِبُّ الطَّبَرِيُّ نَتْفَ الأنْفِ قالَ: بَلْ يَقُصُّهُ لِحَدِيثٍ فِيهِ، قِيلَ بَلْ فِي حَدِيثٍ أنَّ فِي بَقائِهِ أمانًا مِن الجُذامِ اهـ. ويَنْبَغِي أنَّ مَحَلّه ما لَمْ يَحْصُلْ مِنهُ تَشْوِيهٌ وإلّا فَيُنْدَبُ قَصُّهُ. (إعانة الطالبين :٢/٩٨)
شعب الایمان:٢٥٠٩ طب نبوی:٣٠٩ شبراملسي مع نهاية المحتاج :٢/٣٤١ تحفة المحتاج: ٢/٤٧٦