فقہ شافعی سوال نمبر – 1177
فقہ شافعی سوال نمبر / 1177
*کیا طواف کے بعد فورا سعی کرنا ضروری ہے؟ اگر طواف کے بعد تھکاوٹ کی وجہ سے سعی کرنے میں تاخیر ہوجائے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟*
*طواف کے فورا بعد یعنی تسلسل کے ساتھ سعی کرنا سنت ہے۔ اگر تھکاوٹ کی وجہ سے یا بہت زیادہ بھیڑ کی بنا پر طواف اور سعی کے درمیان زیادہ تاخیر ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔*
*واما الموالاۃ بین الطواف والسعی فسنة۔ فلو فرق بینھما تفریقا قلیلا او کثیرا جاز ۔ وصح سعیه ما لم یتخلل الوقوف* (المجموع:8/78)