فقہ شافعی سوال نمبر – 1240
فقہ شافعی سوال نمبر / 1240
نماز کی پہلی رکعت میں کم ایات والی چھوٹی سورہ اور دوسری رکعت میں زیادہ آیات والی سورہ پڑہنے کا کیا مسئلہ ہے؟
نماز میں تلاوت کے وقت ترتیب کا خیال رکھنا اور اسی ترتیب سے سورہ پڑھنا سنت ہے۔ اگرچہ دوسری رکعت میں پڑھی جانے والی سورت عدد آیات کے اعتبار سے بڑی ہو اور پہلی رکعت والی میں پڑھی جانے والی سورت چھوٹی ہو ۔اس اعتبار سے پہلی رکعت میں سورہ نصر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص کا پڑھنا قرآن کی ترتیب کے مطابق ہے.
قال الإمام النووي رحمة الله عليه:قَالَ أَصْحَابُنَا وَالسُّنَّةُ أَنْ يَقْرَأَ عَلَى تَرْتِيبِ الْمُصْحَفِ مُتَوَالِيًا فَإِذَا قَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سُورَةً قَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ الَّتِي بَعْدَهَا مُتَّصِلَةً بِهَا. المجموع:٣٨٥/٣
قال الإمام إبن حجر الهيتمى رحمة الله عليه: وَلَوْ تَعَارَضَ التَّرْتِيبُ وَتَطْوِيلُ الْأُولَى كَأَنْ قَرَأَ الْإِخْلَاصَ فَهَلْ يَقْرَأُ الْفَلَقَ نَظَرًا لِلتَّرْتِيبِ أَوْ الْكَوْثَرَ نَظَرًا لِتَطْوِيلِ الْأُولَى؟ كُلٌّ مُحْتَمِلٌ وَالْأَوَّلُ أَقْرَبُ. تحفة المحتاج:٥٧/٢
شرح مقدمة الحضرمي: ٢٢٣/١
فتح المعين: ٦٢
النجم الوهاج: ١٢٦/١