فقہ شافعی سوال نمبر – 12445
فقہ سوال نمبر / 1245
کرایہ پر لینے والا شخص کسی دوسرے کو زیادہ کرایہ لے کر اجرت پردے سکتا ہے یا نہیں ؟
کراۓ پر لی ہوئی چیز کسی اور کو اجرت پر دینا جائز ہے۔ چاہے اتنا ہی کرایہ طے کرے جتنے کرایہ پر خود لیا ہے یا اس سے زیادہ کرایہ پر دے دونوں صورتیں جائز ہیں۔
يقول الامام بغوي رح: ولو استأجر دارًا، وأراد المستأجر أن يؤاجرها من غيره بعد ما قبض: يجوز؛ سواء أجر بأكثر مما استأجر أو بأقل. التهذيب:٤٣٩/٤
يقول الامام الرافعي رح:ويصحُّ من المستأجر إجارةُ ما استأجرهُ بعْد القبْض، سواءٌ أجَّر بمثل ما استأجَرَ أو أقَلَّ، أو أكثر. العزيز: ١٨٧/٦
حاشية البجيرمي: ٢٨٠/٤
مغني المحتاج:٧٥/٦
الغرر البهية:٢٣٧/٣