فقہ شافعی سوال نمبر – 1297
فقہ شافعی سوال نمبر / 1297
اگر کسی پر حج فرض تھا لیکن اس نے بغیر عذر کے حج نہیں کیا اور حج کرنے سے پہلے انتقال ہوجائے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟
اگر کسی پر حج فرض تھا اور اس نے استطاعت و سہولت کے باوجود ہونے بغیر کسی عذر کے حج نہیں کیا اور حج کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو وہ گنہگار ہوگا اور ورثا پر اس کے مال سے اس کی طرف سے قضاء حج کرنا واجب ہوگا
اذا وجب علی الانسان الحج او العمرۃ ، ولکنہ تراخي عن اداءهما فلم يؤدهما حتى مات ” مات عاصيا۔
(الفقه المنهجي: ٤١٦/١)
قال الامام النووي: اجمعت الامة : على ان من تمكن من الحج فلم يحج ومات لا يحكم بكفره بل هو عاص وقال: ومن وجب عليه الحج فلم يحج حتى مات بعد التمكن من الاداء لم يسقط الفرض ويجب قضاء ؤه..
(المجموع شرح المهذب:٧٦/٧)
حدیث: جامع ترمذی :٢٠٢