فقہ شافعی سوال نمبر – 1302
فقہ شافعی سوال نمبر / 1302
دس ذی الحجہ کو حاجی رمی سے پہلے طواف زیارت کرسکتا ہے؟
حاجی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ 10/ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ کے رمی سے پہلے طوافِ زیارت کر لے، لیکن افضل یہ ہے کہ اعمال کی ترتیب ویسے ہی رکھی جائے جیسے نبی کریم ﷺ نے کیا تھا: پہلے رمی، پھر حلق یا تقصیر، پھر طوافِ زیارت۔ ہاں اگر کوئی حاجی طوافِ زیارت کو رمی سے پہلے کرے تو اس کا حج درست ہوگا اور اس پر کوئی فدیہ یا کفارہ بھی لازم نہیں آئے گا۔
قال الإمام ابن حجر الهيتمي:(وهذا الرمي و الذبح والحلق والطواف يسن ترتيبها كما ذكرنا)…فإن خالف صح لإذنه ﷺ في ذالك.
(تحفة المحتاج: ٢١٤/٥)
كنز الاغبين:٥٤٦/٢
مغني المحتاج:٢٩٣/٢