فقہ شافعی سوال نمبر – 1314
فقہ شافعی سوال نمبر / 1314
اگر کسی عورت سر کے بال بہت زیادہ لمبے ہوں تو اس کے کاٹنے کا کیا حکم ہے؟
عورت کے لیے حلق کرنا مکروہ ہے۔ اگر کسی عورت کے بال اس قدر لمبے ہوں کہ ان کو سنبھالنا دشوار ہوجائے تو زائد مقدار والے بالوں کو کاٹ سکتی ہیں۔اسی طرح شوہر کی اجازت سے زینت کی غرض سے یا عذر کی بناء پر بالوں کو باریک کرنا جائز ہے۔ اس کے برخلاف عورت اگر فیشن یا اہل مغرب کی تقلید میں بال کٹواتی ہے یا غیر شادی شدہ عورت زینت کے لیے بالوں کو فیشن کے طور پر کاٹتی ہے تو اس کی گنجائش نہیں. غیر شادی شدہ عورتوں کے لیے اس طرح کرنا حرام ہے۔
وفيه دليل على جواز تخفيف الشعور للنساء”
(شرح مسلم:٤/٥)
قال ابن المنذر: أجمعوا أن لا حلق على النساء إنما عليهن التقصير قالوا: ويكره لهن الحلق، لأنه بدعة في حقهن وفيه.
المجموع:٨/١١٠
(ﻭﺗﻘﺼﺮ اﻟﻤﺮﺃﺓ) ﻭﻻ ﺗﺆﻣﺮ ﺑﺎﻟﺤﻠﻖ ﺇﺟﻤﺎﻋﺎ ﺑﻞ ﻳﻜﺮﻩ ﻟﻬﺎ اﻟﺤﻠﻖ ﻋﻠﻰ اﻷﺻﺢ ﻓﻲ اﻟﻤﺠﻤﻮﻉ، ﻭﻗﻴﻞ: ﻳﺤﺮﻡ ﻷﻧﻪ ﻣﺜﻠﺔ ﻭﺗﺸﺒﻪ ﺑﺎﻟﺮﺟﺎﻝ، ﻭﻣﺎﻝ ﺇﻟﻴﻪ اﻷﺫﺭﻋﻲ ﻓﻲ اﻟﻤﺰﻭﺟﺔ ﻭاﻟﻤﻤﻠﻮﻛﺔ ﺣﻴﺚ ﻻ ﻳﺆﺫﻥ ﻟﻬﺎ ﻓﻴﻪ.”
(مغني المحتاج:٢/٢٦٩)