فقہ شافعی سوال نمبر – 1319
فقہ شافعی سوال نمبر / 1319
سفر میں قصر و جمع کی رخصت حاصل ہونے کے لیے شرعی مسافت کا اعتبار 81 کلو میٹر آمد و رفت کا مجموعی اعتبار ہوگا یا صرف جانے کی مسافت کا اعتبار ہوگا؟
قصر و جمع کی رخصت حاصل کرنے کے لیے شرعی مسافت کا اعتبار صرف ایک طرف کے سفر کا کیا جائے گا۔ دونوں کے مجموعی فاصلہ کا شمار نہیں ہوگا۔ شرعاً قصر و جمع کی اجازت اسی وقت ہوگی جب ایک طرف کا فاصلہ شرعی حد مسافت تقریبا 81 کلو میٹر تک ہوگا۔*
الإمام ابن حجر الهيتمي فرماتے ہیں: فصل في شروط القصر وتوابعها…(طَوِيلُ السَّفَرِ ثَمَانِيَةٌ وَأَرْبَعُونَ مِيلًا) ذَهَابًا فَقَطْ تَحْدِيدًا…(هَاشِمِيَّةٌ)*
(تحفة المحتاج:٢٣٠/٣)
نهاية المحتاج: ٢٥٧/٢
منهج الطلاب:٢٣/١
مغني المحتاج (٥٢١/١)
عجالة المحتاج(٣٤٧/١)