فقہ شافعی سوال نمبر – 0053
سوال نمبر/ 0053
کیا عورت ایام حیض میں مسجد میں جاسکتی ہے ؟
واضح رہے کہ بعض جگہوں پر ٹورسٹ عورتیں صرف مسجد کو دیکھنے کےلیے جاتی ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضي الله عنها سے مروی ہے کہ آپ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا کہ میں کسی جنبی اور حائضہ کے لئے مسجد (میں ٹہرنا) حلال نہیں سمجھتا (سنن ابوداود:232)
اس حدیث سے فقہاء نے حائضہ عورت کے لئے مسجد میں رکنا، ٹہرنا اور وقت گذارنا حرام قراردیا ہے.لیکن اس کے لئے مسجد میں داخل ہوکر گذرنے کی کراہت کے ساتھ اجازت ہے. جب کہ ناپاکی کے ذریعہ مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ نہ ہو. اگر ناپاکی کے ذریعہ مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر مسجد سے گذرنے کی بھی گنجائش نہیں ہوگی. واضح رہے کہ ٹورسٹ میں آنے والی غیر مسلم عورتوں کو چونکہ ناپاکی کی حالت میں مسجد میں ٹہرنے کی حرمت کا علم نہیں ہوتا اور انھیں مسجد کی زیارت سے روکنا ممکن نہیں ہے تو انھیں مسجد میں رکے بغیر صرف گذرنے کی گنجائش ہے
علامہ عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں. فاذا حاضت المراۃ تتعلق بھا اربعۃ عشر حکما..یحرم علیھا اللبث فی المسجد لقولہ ص لا احل المسجد لجنب ولا لحائض …وام االعبور فی المسجد فان لم تستوثق فی الشد والتلجم حرم علیھا لانہ لا یومن ان تلوث المسجد وان استوثقت بالشد ففیہ وجھان من اصحابنا من قال یجوز (البیان:1/444)
Question No/0053
Can women visit mosque during menstruation?
At some places, tourist women enter mosques just to see the mosque ..What does the sharia say regarding this?
Ans: Hazrat Aaisha R.A narrated that Prophet (peace and blessings be upon him) said: I do not consider masjid as lawful for a menstruating woman or woman who is sexually defiled.. (Sunan abu dawood:232)
Based on this hadees ,fuqaha revealed that it is haraam for a menstruating woman to stay or spend time in mosques.. Though entering the mosque and going through it, is permitted but disliked while there is no chance of getting the mosque polluted because of the impurity.. If there is a chance of getting the mosque polluted because of the impurity then she is not permitted to enter the mosque even..
The non muslim tourist women are ignorant of dignity for standing in mosque in state of menstruation and it is impossible to stop them visiting the mosque as a tourist so in this situation it is allowed for them to go through the mosque without a stop..