فقہ شافعی سوال نمبر – 0218
سوال نمبر/ 0218
اگر ایام تشریق میں جمرات کی رمی کرتے وقت سات سات کنکرکو ہر جمرے پر ایک ہی مرتبہ مار دے تو کیا اس طرح رمی کرنا صحیح ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔عبدالرحمن بن یزید رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضي الله عنه نے بطن وادی سے جمرہ عقبہ کی رمی سات کنکریوں کے ذریعہ کی.اور ہر کنکری مارتے وقت تکبیرکہتے. (مسلم:1313)
مذکورہ اثرسے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رمی کے لیے سات کنکریاں مارنا شرط ہے. لہذا اگر کوئی شخص ایام تشریق میں جمرات کی رمی کرتے وقت سات سات کنکر کو ہر جمرے پر ایک ہی مرتبہ مار دے تو اس کا اس طرح رمی کرنا صحیح نہیں ہوگا اور اگر اس نے ایک ہی مرتبہ میں مار دیا تو اس کا یہ مارنا ایک ہی دفعہ مارنا شمار ہوگا اس لئے کہ ہر جمرے کو سات سات کنکری اب اور وہ بھی الگ الگ ایک ایک کرکے مارنا ضروری ہے جیسا کہ عبارت سے واضح ہورہا ہے۔
ويشترط ان يرمي الحصيات في سبع مرات فَلو رمي حصاتين او سبعا دفعة واحدة فوقعت في المرمي معا او بعضهن لم تحسب الاحصاة واحدة کتاب الایضاح(316)
قال النووي رحمه الله في المجموع ذكرنا ان مذهبنا لو رمي سبع حصيات رمية واحدة حسب له حصاة واحدة فقط المجموع 143/8
Question no/ 0218
During ayyame tashreeq ,While rami of jamarat (stoning of the satan) If a person throws 7 pebbles at each jamarah all at once , Will this method of rami be correct?
Ans: Abdur rahman bin yazeed R.A narrated that Hazrat Abdullah bin masood R.A threw 7 pebbles at jamarah al aqabah from the valley of mina and while stoning each pebble he recited takbeer.. (Muslim:1313)
In accordance to this narration it is evident that for rami of jamarat ,throwing 7 pebbles is a condition..Therefore during ayyam e tashreeq, if a person throws 7 pebbles all at once at each jamarah then his Rami will be incorrect.. And it will be considered as though he threw the pebbles one time only.. So it is necessary to throw 7 pebbles each at a time at each jamarah i.e they must stone each wall seven times.