فقہ شافعی سوال نمبر – 0069
سوال نمبر/ 0069
کسی بیمارکی طرف سے صدقہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت عبداللہ بن مسعودرض سے روایت ہے کہ آپ ص نے فرمایا کہ تم اپنے مریضوں کا صدقہ کے ذریعہ علاج کرو۔ (المعجم الکبیر للطبرانی :10196)
اور ایک روایت میں ہے کہ صدقہ اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت کو ٹالتا ہے۔ (سنن ترمذی:664)
چنانچہ فقہائے کرام نے یہ بات تحریر فرمائی ہے کہ مرض کے وقت مریض کی طرف سے صدقہ کرنا مسنون ہے نیز علامہ ابن باز فرماتے ہیں کہ مریض کی طرف سے جانور ذبح کرکے صدقہ کرنا جائز ہے (تحفة المحتاج 3/165) (فتاوي لجنة الدائمة 24/446)