فقہ شافعی سوال نمبر – 0141
سوال نمبر/ 0141
اگر قبر کھودتے وقت پرانی ہڈیاں یا ڈھانچہ مل جائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟یعنی اسی قبر میں دفن کرنا یا کسی اور جگہ دفن کرنا چاہیے؟
جواب:۔ اگر قبر کھودتے قت ہڈیاں یا ڈھانچہ مل جائے تو اسی وقت قبر کھودنا بند کردے مزید نہ کھودے، البتہ اگر قبر مکمل کھدنے کے بعد اس میں ہڈیاں وغیرہ کچھ نظر آئے تو ہڈیوں کو قبرمیں ہی ایک طرف کرکے دوسری میت اس میں دفن کر سکتے ہیں۔
فلو فرغ من القبر و ظهر فيه شيئ من العظام لم يمتنع ان يجعل في جنب القبر، ويدفن الثاني معه۔ المجموع 5/242
فإن فرغ من القبر وظهر شيئ من العظام لم يضر ان يجعل في جنب القبر،ويدفن الثاني معه۔ البيان 3/94