فقہ شافعی سوال نمبر – 0281
سوال نمبر/ 0281
اگر کسی علاقے میں ایک سے زیادہ آذانین ایکے بعد دوسری سنائی دے رہی ہو تو آذان کا جواب دینے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ اگر کسی علاقے میں ایک سے زائد آذان کی آوازیں سنائی دیتی ہو تو آذان کا آواز سننے والے کو چاہیے کہ وہ ہر آذان کا جواب دے، البتہ پہلے سنائی دینے والی آذان کا جواب دینا زیادہ بہتر ہے۔
علامه زکریا انصاری فرماتے ہیں
وان تعتدوا اي المؤذنون وترتبوا في أذانهم اجاب السامع الكل والاول اولى بالاجابة لتاكره لانه يكره تركه۔(اسنی المطالب 1/273)