فقہ شافعی سوال نمبر – 0042
سوال نمبر/ 0042
اگر کسی شخص کے والدین (مسلمان ہو یا کافر) کا انتقال ہو جائے تو ان کی طرف سے صدقہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کی کیا دلیل ہے؟
جواب:- حضرت سعد بن عبادۃ رضي اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میری ماں کا انتقال ہو چکا ہے کیا میں ان کی جانب سے صدقہ کروں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ضرور کرو، میں نے کہا کون سا صدقہ افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی پلانا (نسائ.3694)
اس حدیث سے فقہاءِ کرام نے استدلال کیا ہے کہ میت کی جانب سے صدقہ کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب میت کو پہنچتا ہے جبکہ میت مسلمان ہو اور جب میت کافر کی ہو تو اس کی جانب سے صدقہ کرنا جائز نہیں ہے اس لئے کہ اسکو اس کا نفع نہیں پہنچتا یہانتک کہ جو کچھ اس نے اچھے اعمال کئے ہوں اس کا ثواب بھی اس کو آخرت میں نہیں پہنچتا،
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:۔
إن الذين كفروا وماتوا وهم كفار فلن يقبل من أحدهم ملأ الأرض ذهبا ولو افتدى به اولئك لهم عذاب اليم وما لهم من نصرين۔(سورہ ال عمران:91)
جو لوگ کفر کریں اور حالت کفر میں مرجائیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا فدیے میں اللہ کے راستے میں دیں تو بھی ان کا فدیہ ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دہ عذاب ہے اور جن کا کوئ مددگار نہیں،
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:۔
ما کان للنبي والذين آمنوا أن يستغفروا للمشركين (التوبة:113)
پیغمبر اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعاء مانگیں۔
ان آیات سے استدلال کرتے ہوئے فقہاء فرماتے ہیں کہ کافر میت کی طرف سے صدقہ دینا و استغفار کرنا درست نہیں ہے
—————-
قال الامام النووى
أما الصدقة عن الميت فتنفعه بلا خلاف…(المجموع:440/16)
قال الامام إبن حجر العسقلانى
(ما من مسلم يغرس غرسا…. فيأكل منه طير أو إنسان أو بهيمة إلا كان له به صدقة……) أخرج الكافر لأنه رتب على ذالك كون ما أكل منه يكون له صدقة والمراد بالصدقة الثواب فى الآخرة وذالك يختص بالمسلم.(فتح الباري:408/6)(البيان:289/8)
Question No. 0042
If a person’s parents (whether Muslim or non-Muslim) die, what is the ruling on giving charity on their behalf & what is the proof of this ?
Answer: It is narrated on the authority of Hazrat Saad bin Ubadah R.A that he said: O Messenger of Allah PBUH, my mother has passed away, can I give charity on her behalf ?
So the Prophet PBUH said, ‘Give it.’ I asked, ‘Which type of charity is the best ?’
So the Prophet PBUH said: Giving water to drink. (Nasaii: 3694)
On the basis of this Hadeeth, the jurists say that, it is permissible to give charity on behalf of the deceased and its reward goes to the deceased if he is a Muslim & it is not permissible to give charity on behalf of the deceased if he is a disbeliever, since it does not benefit him & even the reward of what he has done does not reach him in the Hereafter.
Allah says, ‘Those who disbelieve & die while they are disbelievers, even if they give so much of gold that it fills the whole earth as a ransom in the path of Allah, even then their ransom will not be accepted at all. These are only the ones for whom there is a painful chastisement & have no helpers’. (Surah Aal-Imran: 91)
Allah says: It is not permissible for the Prophet and other Muslims to ask forgiveness for the polytheists. (Surah At-Tawbah: 113)
On the basis of these verses, the jurists say that it is not right to give charity and seek forgiveness on behalf of a deceased who died as a disbeliever.