فقہ شافعی سوال نمبر – 0122
سوال نمبر/ 0122
جمعہ کے دن نماز کے لیے سر پر تیل ڈالنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔صحیح بخاری کی روایت میں جمعہ کے دن سر پر تیل ڈالنے کا ذکر ملتا ہے، امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن نماز سے پہلے غسل کرنا، ناخن کتروانا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا اور سر پر تیل ڈالنا بھی سنت ہے۔
حدیث میں چونکہ "یدھن” کا لفظ استعمال ہوا ہے حافظ ابن حجر رحمة الله عليه نے لفظ "یدھن” سے مراد تیل کے ذریعہ سر کے بکھرے ہوئے بالوں کو سیدھا کرنا لکھا ہےاور اس میں جمعہ کے دن تزیین کی طرف اشارہ ہے۔(صحیح بخاری/883)
————-
قال الامام النووي:
يستحب مع الإغتسال للجمعة أن ينتظف بإزالة أظفار وشعر…… وأن يتطيب و يدهن يتسوك. (المجموع:458/4)
قال الحافظ بن حجر: قوله "ويدهن” المراد به ازالة شعث الشعر به و فيه إشارة إلى التزيين يوم الجمعة۔(فتح الباري:388/3)